• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خام تیل کی پیداوار کم ہو کر منفی 14.8 فیصد، قدرتی گیس منفی 6.8 فیصد

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )اقتصادی سروے رپورٹ کے چیدہ چیدہ نکات کے مطابق ملک میں خام تیل کی پیداوار کم ہو کر منفی 14.8فیصد ، قدرتی گیس کی پیداوار کم ہو کر منفی6.8فیصد اور کوئلہ کی پیداوار کم ہوکر منفی5.7فیصد اور خام لوہا کم ہو کر منفی 20.2فیصد ہو گئی ہے ،کوئلہ کی پیداوار کم ہوکر منفی 5.7فیصد اور خام لوہا کم ہو کر منفی 20.2فیصد ہو گئی ہے ، کان کنی کے شعبے کی گروتھ کم ہو کر منفی 3.4فیصد رہی، ملک میں سلفر کی پیداوار 341فیصد، ڈولومائیٹ 43.3فیصد، لائم سٹون34.1فیصد، سنگ مرمر 20.2 فیصدہے ، رپورٹ کے مطابق زراعت کے شعبے میں ہدف2فیصد کے مقابلے میں 0.56فیصد رہی ، سب سے بڑی تنزلی اہم فصلوں میں ہوئی اور منفی 13.5فیصد گروتھ رہی ، کپاس کی گروتھ کم ہوکر منفی 30.7فیصد ، گندم منفی 8.9فیصد ، گنامنفی 3.9فیصد ، مکئی 15.4فیصد ، چاول منفی 1.4فیصد رہی ، دیگر فصلوں آلو کی گروتھ 11.5فیصد ، پیاز15.9فیصد ، دال ماش 4.7فیصد گروتھ رہی ، کاٹن جننگ کی گروتھ منفی 19.03فیصد رہی ، لائیوسٹاک 4.72فیصد ، جنگلات 3.03فیصد رہی ، صنعتی شعبے میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ کم ہو کر منفی 1.5فیصد ، ٹیکسٹائل 2.2فیصد ، ایپرل 7.6فیصد ، فوڈمنفی 0.5فیصد ، پیٹرولیم مصنوعات 4.5فیصد ، کیمیکلزمنفی 5.5فیصد ، فارماسیوٹیکلز 2.3فیصدرہی ، رپورٹ کے مطابق ملک میں مجموعی بجلی کی پیداوار 90145گیگاواٹ ہے ، جبکہ کھپت 8011گیگاواٹ ہے ، جن میں گھریلو کھپت 49.6فیصد ، صنعتی کھپت26.3فیصد ، زرعی کھپت 5.7فیصداور کمرشل کھپت 8.6فیصد ہے ، بجلی مجموعی انسٹالٹ کیپسٹی 46605میگاواٹ ہےجن میں ہائیڈل24.4فیصد ، تھرمل 55.7فیصد ، نیوکلیئر 7.8فیصد ، متبادل توانائی 12.5فیصد ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 13.17ملین ٹن ، گیس کی پیداوار3143ایم ایم سی ایف ڈی ، کوئلہ کی پیداوار16.2میٹرک ٹن ہے، رواں برس پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 7 فیصد بڑھ گئی ہے، ، پیٹرولیم درآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور 12532ہزار ٹن ہو گئی ہے ، ملک میں قدرتی گیس کی کھپت کم ہوکر 2345ایم ایم سی ایف ڈی ہو گئی ہے جبکہ آر ایل این جی کی کھپت بڑھ کر 798ایم ایم سی ایف ڈی ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید