• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدبو بھری فضا، لوگ سندھ حکومت کو کوس رہے ہیں، عظمی ٰبخاری

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تعفن بھری فضاؤں میں لوگ سندھ حکومت کو کوس رہے ہیں جب کہ آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دو دن سے وزیراعلیٰ سندھ اور وزرا کی فوج غائب ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگ مریم نواز کو دعائیں دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میئر کراچی ناقص کارکردگی کا غصہ پنجاب حکومت پر نہ نکالیں، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 16 سال سے سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں، جو میڈیا کو نظر آرہا ہے وہی دکھا رہا ہے، سندھ حکومت کے پاس نہ بتانے کو کچھ ہے اور نہ دکھانے کو کچھ ہے۔انہوں نے کراچی کو اورنگی، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ کے دورے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آلائشیں اٹھانے کا آپریشن مطلوبہ نتائج نہ دے سکا۔
اہم خبریں سے مزید