اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرجیولن تھرور اور اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کے نام پر ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسپورٹس اکیڈمی کے لیے تیس کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق ارشد ندیم/شہباز شریف ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تعمیر کی جائے گی، جس کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ روپے لگایا گیا ہےتاہم آئندہ مالی سال منصوبے کے لیے 30 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے-اس اکیڈمی کے قیام کا مقصد ملک میں ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیلوں میں باصلاحیت نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ارشد ندیم اولمپکس اور ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں۔