• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الاضحی کے 3 دن میں بھاگے ہوئے مزید 10 قیدی لانڈھی جیل پہنچ گئے

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے بھاگے ہوئے 215میں سے مزید 10قیدی عید الاضحی کے تین دنوں کے دوران واپس پہنچ گئے۔ جن میں سے کچھ کو گرفتار کیا گیا جبکہ کچھ رضاکارانہ طور پر واپس آئے۔ سپریٹنڈنٹ جیل شہاب صدیقی نے اس نمائندے کو بتایا کہ گذشتہ ہفتے زلزلے کے دوران لانڈھی جیل ملیر سے 215 قیدی فرار ہوئے تھے جن میں سے اب تک 149 قیدی گرفتار کیے جا چکے یا رضاکارانہ طور پر واپس آئے انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی کے تین دن میں 10 قیدیوں کی جیل میں واپسی ہوئی ہے جبکہ 66 قیدی ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید