• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 12.5 فیصد اضافہ

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ ) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں12.5فیصد اضافہ ،مالی سال 2025کے پہلے 9ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران پاکستان نے 12.53ملین میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات درآمد کیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.5 فیصد زیادہ ہیں۔ تاہم درآمدی مالیت تقریباً مستحکم رہی اور 8.40 ارب ڈالر رہی۔موٹر اسپرٹ (MS) کی درآمد میں 11.3فیصد اضافہ ہوا لیکن مالیت میں 5.1فیصد کمی آئی۔ HOBC کی درآمدات آٹھ گنا بڑھیں، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمدات میں 17.4 فیصد اضافہ ہوا۔ خام تیل کی درآمد میں 8.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن مالیت میں نمایاں فرق نہیں آیا۔جیٹ فیول کی درآمدات دوگنا ہوئیں، جبکہ 100/LL ایوی ایشن گیسولین کی معمولی مقدار بھی درآمد کی گئی۔ مجموعی طور پر قیمتوں میں نرمی اور بہتر خریداری حکمت عملی کے باعث مالیت مستحکم رہی، جبکہ درآمدی مقدار میں اضافہ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید