• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کے موقع پر واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا علامتی استقبال

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) بھارتی حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو ویزا دینے سے انکار کے بعد گزشتہ روز گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کے موقع پر واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا علامتی استقبال کیاگیا۔ ہر سال 9 جون کو پاک بھارت معاہدے تحت گرو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کے موقع پر1 ہزار یاتری پاکستان آتے ہیں ، اس سال بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی، متروکہ موقف املاک بورڈ کا افسوس کا اظہار ، گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کے موقع پر پاکستان میں متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور پاکستان سکھ گردوارہ پر بندک کمیٹی کے زیر اہتمام واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کے علامتی استقبال کی تقریب منعقد کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید