• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 سو ارب کی کسٹم ڈیوٹیز میں ریلیف دینے جارہے ہیں، رانا احسان افضل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈی نیٹر وزیراعظم برائے کامرس رانا احسان افضل نے کہا کہ دو سو ارب کی کسٹم ڈیوٹیز میں ریلیف دینے جارہے ہیں امپورٹ ٹیرف کم کرنے جارہے ہیں ،ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ قربانی اور کھاد کی خریداری میں نمایاں کمی قوت خرید میں کمی کو ظاہر کرتی ہے،معاشی تجزیہ کار اشرف ملغم نے کہا کہ اہم فصلوں میں کمی کے باعث لوگ لائیو اسٹاک کی طرف گئے مگر آمدن نہ ہونے سے قوت خرید متاثر ہوئی ہے۔ کوارڈینیٹر وزیراعظم برائے کامرس رانا احسان افضل نے بکرا عید میں جانوروں کی قیمتوں سے متعلق کہا کہ قیمتیں ڈیمانڈ اور سپلائی پر منحصر ہیں اور اگر قیمتیں کم نہیں ہوئیں تو ڈیمانڈ زیادہ رہی۔
اہم خبریں سے مزید