• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ تنظیمیں مودی کی کینیڈا آمد پر سراپا احتجاج، مظاہروں کا امکان

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) کینیڈا میں سکھ تنظیمیں مودی کے کینیڈا آمد پر سراپا احتجاج ہیں، کینیڈا میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کا امکان ہے۔ سکھ تنظیموں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جی-7سربراہی اجلاس کی دعوت دینے کی شدید مخالفت کی ہے۔ سکھ فیڈریشن آف کینیڈا نے اس دعوت کو "سنجیدہ توہین" قرار دیا اور کہا کہ جب تک بھارت کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں تعاون نہیں کرتا، کینیڈا کو یہ دعوت واپس لینی چاہیے۔ نجر کو جون 2023 میں کینیڈا کے سرے شہر میں قتل کیا گیا تھا، اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پر الزام عائد کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات بدترین سطح پر پہنچ گئے۔ اب مودی کا دورہ کینیڈا اور اس قتل کی برسی کے موقع پر ہو رہا ہے، جس پر سکھ کمیونٹی میں غصہ پایا جاتا ہے اور بڑے پیمانے پر احتجاج متوقع ہیں۔ احتجاج کرنے والی سکھ تنظیمیں کہہ رہی ہیں کہ وفاقی حکومت کا فیصلہ اقتصادی مفادات کو انسانی حقوق پر ترجیح دینے کے مترادف ہے۔
اہم خبریں سے مزید