پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری رانا محمود علی خان نے مسلم لیگ ن اوورسیز چیپٹر کے سنئیر نائب صدر و اوورسیز پنجاب کے وائس چیرمین بیرسٹر امجد ملک سے خصوصی ملاقات کی اور عید کی مبارک باد دی۔
اس موقع پر انھوں نے بیرسٹر امجد ملک کو گلدستہ پیش کیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے رانا محمود علی کا شکریہ ادا کیا اور کہا آپ پاکستان مسلم لیگ کا سرمایہ ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جس طرح اپنی جماعت مسلم لیگ اور قاہد میاں محمد نواز شریف کے پیغام کو لے کر چل رہے ہیں اس کا صلہ بہت جلد آپ کو ضرور ملے گا۔ نئی متوقع تنظیم سازی میں اہم عہدہ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رانا محمود علی مسلم لیگ ن فرانس کی صدارت کے امیدوار ہیں۔