• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے وزیر مملکت برائے اوور سیز پاکستانی و انسانی وسائل کی ملاقات

— تصویر: جنگ
— تصویر: جنگ

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل عون چوہدری نے ملاقات کی۔ 

ملاقات کے دوران برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سہولتیں فراہم کرنے اور برطانوی منڈی میں ہنرمند پاکستانی کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہائی کمشنر نے وزیرِ مملکت کو پاکستان اِن یو کے کے تحت دی جانے والی قونصلر خدمات سے آگاہ کیا اور اس امر کو واضح کیا کہ ہائی کمیشن کی ٹیم برطانوی پاکستانیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پاکستان ہائی کمیشن ان کی خدمت اور پاکستان و برطانیہ کے درمیان عوامی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید