• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کیلئے برطانوی وزیراعظم پر دباؤ میں اضافہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

جسٹس سیکریٹری شبانہ محمود نے لیبر پارٹی لیڈر اور وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کریں۔

شبانہ محمود نے آکسفورڈ کے دورے کے دوران کہا کہ غزہ میں جاری سنگین صورتحال کے پیشِ نظر یہ اقدام ایک طاقتور پیغام دے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ محض علامتی قدم نہیں بلکہ اس کا اثر نمایاں ہو سکتا ہے، وزیراعظم اسٹارمر اور وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ میں ہونے والی حالیہ تباہی پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

شبانہ محمود نے کہا کہ یہ صورتحال قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہے اور حکومت کے بیانات سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ ہم اس پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سر کیئر اسٹارمر کو اپنی کابینہ کے دیگر اہم ارکان کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے جن میں ہیلتھ سیکریٹری ویس اسٹریٹنگ اور لندن کے میئر صادق خان بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے بھی فلسطینی ریاست کے حق میں آواز بلند کر کے برطانوی وزیراعظم پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید