• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ایئرپورٹ پر جھگڑا، محمد فاہر عماز کو مجرم قرار دے دیا گیا

محمد فاہر عماز(تصویر سوشل میڈیا)۔
محمد فاہر عماز(تصویر سوشل میڈیا)۔

ایک سال قبل مانچسٹر ایئرپورٹ پر لڑائی کے واقعہ میں محمد فاہر عماز کو دو خاتون پولیس افسران پر حملے کا مجرم قرار دے دیا گیا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق جیوری مرد پولیس آفیسر پر حملے کے الزام پر کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی، ایئرپورٹ پر فاہر عماز کی والدہ کو ایک شخص نے گالیاں دی تھیں۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق فاہر عماز نے گالیاں دینے والے کو روک کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تو لڑائی ہوئی۔ گالیاں دینے والے شخص نے عماز کو دھمکیاں دی اور لڑائی کے بعد پولیس طلب کی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق عماز نے گرفتاری سے بچنے کیلئے مزاحمت کی، اس کے بھائی عماد نے افسران پر تشدد کیا۔ 

واضح رہے کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر لڑائی کا یہ واقعہ گزشتہ سال 23 جولائی کو ٹرمنل ٹو پر پیش آیا تھا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید