• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور میں ایئرپورٹ ضرور تعمیر ہوگا، ڈاکٹر محمد فیصل کی یقین دہانی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے لارڈ قربان حسین ستارہ قائداعظم کی قیادت میں میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قیام کے سلسلے میں فالو اپ میٹنگ منعقد ہوئی۔

ہائی کمشنر سے قبل ازیں اس مسئلے پر گزشتہ سال نومبر میں کمیونٹی وفد نے اہم ملاقات کی تھی۔

حالیہ ملاقات میں ہائی کمشنر نے برٹش کشمیری کمیونٹی لیڈرز کو یقین دہانی کروائی ہے کہ میرپور میں ایئرپورٹ ضرور تعمیر ہوگا کیونکہ خود وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اس اقدام کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار یہ کام خود اپنی نگرانی میں کروا رہے ہیں۔

انہوں نے کمیونٹی کو مسئلہ کشمیر ہر پلیٹ فارم پر اٹھانے اور ہائی کمیشن سے متعلق نادار اور دیگر سہولیات بہترین انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید