یورپی یونین اور بھارت کے درمیان پہلا اسٹریٹجک ڈائیلاگ آج برسلز میں ہوگا۔
ڈائیلاگ میں یورپی وفد کی قیادت یورپین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس اور بھارتی وفد کی قیادت وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر کریں گے۔
اس ڈائیلاگ کا اہم ترین حصہ دونوں فریقین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کیلئے بات چیت ہے جس کی ابتدا اس سال کے شروع میں یورپی یونین کے کمشنرز سمیت نئی دہلی کا دورہ کرنے والے ایک بڑے طاقتور سیاسی وفد کے دورے کے دوران رکھی گئی تھی۔
قبل ازیں آج بھارتی وزیر خارجہ نے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین سے ملاقات کی۔
ارسلا واندرلین کا کہنا تھا کہ ہم ایک پرجوش ایف ٹی اے۔ ٹیکنالوجی، جدت، سیکورٹی اور دفاع کے ساتھ ترقی پر مبنی اسٹریٹجک ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، میں اپنی اگلی سمٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اسے اپنانے کی منتظر ہوں۔