• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ المیہ، درد پورے جسم میں محسوس ہوتا ہے، پیپ گواردیولا

مانچسٹر (جنگ نیوز) انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گواردیولا نے مانچسٹر یونیورسٹی سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری وصول کرتے ہوئے غزہ میں جاری خونریزی پر دل دہلا دینے والا خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ میری روح کو چیر دیتا ہے اور درد پورے جسم میں محسوس ہوتا ہے۔ یہ مسئلہ کسی نظریاتی اختلاف کا نہیں، بلکہ انسانی جانوں کی قدر کا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری انسانیت سوز حملوں میں اب تک 54,000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں، عورتوں اور بزرگوں کی ہے ۔ تقریب میں موجود شرکاء گواردیولا کے پراثر الفاظ پر خاموشی اختیار کر گئے۔

اسپورٹس سے مزید