کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرکٹ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جون سے بارباڈوس میں کھیلا جائے گا ۔دوسرا ٹیسٹ 7 جولائی سے گرینیڈا اور تیسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ 12 جولائی سے جمیکا میں کھیلا جائے گا ۔روسٹن چیز ٹیم کی قیادت کریں گے ، جومیل واریکن نائب کپتان ہوں گے۔تجربہ کار فاسٹ بولر کیمار روچ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔