• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(این این آئی)خاران لیویز نے اغواء ہونے والے 2افراد کو بازیاب کرکے ملزمان کے 2سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔لیویز کے مطابق گزشتہ روز خاران سے پکنک پر جانے والے 2افراد احمد علی اور محمداسلام ساکن نوروز قلات کو نامعلوم مسلح افرادنے اغواء کرلیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز ایس ایچ او رسالدارعبدالباقی سیاپاد ، لائن محرر یوسف فقیر ،عبدالمجید اوردیگر نے مغویوں کی بازیابی کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی لیویز کی جوابی کارروائی کے بعد ملزمان مغویوں کو چھوڑ کر پہاڑی سلسلے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لیویز نے مغویوں احمد علی اور محمداسلام کو بازیاب کرکے ملزمان کے دو سہولت کار منیراحمد اور محمد قاسم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
کوئٹہ سے مزید