• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، دودھ میں پانی ملانےوالے 6 دکاندار گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری دودھ،لائسنس کی عدم دستیابی و ناقص اشیاء خوردونوش کی فروخت پر کاروائیاں جاری گزشتہ روز بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیموں نے سرکی روڈ، مشرقی بائی پاس، پرنس روڈ، گوردت سنگھ روڈ اور کواری روڈ میں کارروائیاں خالص دودھ میں پانی کی وافر مقدار کی ملاوٹ پر 6 دودھ فروشوں کے خلاف جرمانے عائد کیے۔ قبل ازیں بی ایف اے کی موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی مدد سے متعدد دودھ فروشوں کی دکانوں سے ملک سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئےاسی طرح سبزل روڈ اور اسپنی روڈ پر کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کی گئی اور جرمانہ کیا گیا جرمانہ کردہ بیکنگ یونٹ کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، زنگ آلود ریفریجریٹر کی موجودگی پر ایکشن جبکہ ٹریڈرز شاپ کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موقع موجود نہ ہونے پرکاروائی کی گئی قبل زیں بی ایف اے کی ایک ٹیم نے لائسنس کی عدم دستیابی و ناقص اشیاء خوردو نوش کی فروخت پر ایئرپورٹ روڈ میں کارروائیکرتے ہوئےقوانین کی خلاف ورزی پر 1 بیکنگ یونٹ سمیت مختلف وجوہات پر متعدد مراکز مالکان جرمانہ کو جرمانے کئے۔
کوئٹہ سے مزید