• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچویں آل پاکستان وزیراعلیٰ گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کاسیمی فائنل مرحلہ آج شروع

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پانچواں آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ اخری مراحل میں داخل ہوگیا۔سپارٹکس سوات ، اسماعیل ممیوریل کراچی مسلم کلب چمن اورپوپو کلب اسلام اباد نے سیمی فائنل کیلئے کولیفائی کرلیاآج سیمی فائنل ایوب اسٹیڈیم فٹبال گراونڈ میں کھیلے جائے گئےتفصیلا ت کے مطابق محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر اہتمام پانچواں آل پاکستان وزیر اعلی بلوچستان گولڈ کپ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایوب اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر پہلا کوارٹرفائنل میچ سپارٹکس سوات اورکے جی فاٹاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ سپارٹکس سوات نے صفر کے مقابلے میں 3گول سے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیادوسرا ڈے نائٹ کوارٹر فائنل میچ اسماعیل ممیوریل کراچی ڈی ایف اے سبی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ اسماعیل میموریل کراچی نے صفر کے مقابلے میں 4گول سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ایوب اسٹیڈیم میں مسلم کلب چمن اور پاکستان پولیس کے درمیان کوارٹرفائنل میچ کھیل کے اختتام تک بغیر گول کے برابر رہا دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنلٹی ککس دی گئیں پنلٹی ککس پر مسلم کلب چمن نے مقابلہ جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا دوسرا کوارٹر فائنل میچ اتش کلب ٹانک اور پوپوکلب اسلام آباد کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ نے جیت کرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ایوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں آتش کلب ٹانک اور پوہوکلب اسلام آباد کے درمیان میں میچ برابر رہا ایکسٹرا ٹائم کےد دسرے ہاف میں پوہو کلب اسلام اباد نے گول کرکے فتح سمیٹی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔آج سیمی فائنل ایوب اسٹیڈیم فٹبال گراونڈ میں کھیلے جائے گئےساڑھے تین بجے سپاٹکس کلب سوات اورپوہو اسلام ابادکے درمیان کھیلا جائے گا دوسرا سیمی فائنل اسماعیل میموریل کراچی اور مسلم کلب چمن کے درمیان شام ساڑھےچھ بجے کھیلا جائے میگا ایونٹ کا فائنل یکم اگست کوکھیلاجائےگا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہونگے۔
کوئٹہ سے مزید