کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو نے پارٹی کے سینئر رہنما شہید ایڈووکیٹ قلندر مگسی کی برسی کے موقع پربیان میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ایڈوکیٹ قلندر مگسی نے تمام عمر سیاسی جدوجہد میں گزاری، وہ ایک نظریاتی، اصول پسند سیاسی کارکن تھے جنہوں نے کبھی بھی قومی سیاست، جدوجہد اور اپنے نظریات پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ترجمان نے کہا کہ شہید قلندر مگسی کی زندگی کا ہر لمحہ قومی شعور جمہوری مزاحمت اور خدمت سے جڑا رہا،وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی میں شریک تھے جہاں وہ نعرے لگاتے ہوئے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔