• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا ء کی صحافیوں سے معذرت،بی یو جے نے بائیکاٹ ختم کردیا

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان یونین آف بلوچستان نے وکلا کی تقریبات کی میڈیا کوریج کے بائیکاٹ کو رسمی طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بی یوجے نے چند یوم قبل کوئٹہ ضلعی کچہری کے باہر نیونیوز سے وابستہ صحافی حنیف بازئی پربعض وکلا کے حملے اور تشدد آمیز سلوک پر وکلا کی تقریبات کی میڈیا کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ کاکڑاوردیگر سینئر وکلا رہنماؤں نے بی یو جے کی قیادت سے ملاقات کی اورصحافی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پرافسوس کا اظہار کیا اور وکلا کے ناروا روئیے پر باضابطہ معذرت پیش کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں صحافیوں کے ساتھ پیشہ ورانہ احترام، تعاون اور رواداری کو مقدم رکھا جائے گا۔بی یو جے نے وکلا برادری کی معذرت کو صحافتی عظمت، ذمہ داری اور باہمی احترام کے اصولوں کے تحت قبول کرتے ہوئے بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید