کوئٹہ ( آن لائن ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینیٹر وکیل و سینیٹر کامران مرتضی ایڈووکیٹ اور سابق جسٹس ظہور احمد شاہوانی ایڈووکیٹ نے ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے وکلاء کو درپیش مسائل اور عدلیہ کی آزادی کے لئے ڈیمو کریٹک وکلاء پینل کے نام سے نئے پینل کا اعلان کردیا۔ نئے پینل کا مقصد بلوچستان کے مسائل اور عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے مشترکہ جدوجہد کو یقینی بناناہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر ہم اب بھی اکھٹے نا ہوتے یہ نا صرف ملک کے لئے خصوصاً بلوچستان کے بہت نقصان دہ ثابت ہوتاہم ہمیشہ عدلیہ کی آزادی چاہتے ہیں اور عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑتے رہیں گے عدلیہ کو اکثر معاملات میں سر تسلیم خم کرنا پڑ رہا ہے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں وکلا اتحاد بنانے جارہے ہیں طاقتوروں کے ساتھ ہاتھ ملا کر چلنے کے رویے کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مائنز اینڈ منرل ایکٹ کی حمایت اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں نے کی اب مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ماضی میں عام لوگوں کو لاپتہ کیا جاتا تھا اب وکلا کو لاپتہ کیا جارہا ہے۔