کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ نے بدھ کو کوئٹہ سے کچلاک اور کچلاک سے کوئٹہ کچہری تک شٹل سروس کا افتتاح کیا اس موقع پر بار کے فنانس سیکرٹری اصغر خان مندوخیل ، نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا سمیت دیگر وکلا بھی موجود تھےکوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ نے بتایا کہ یہ شٹل سروس پہلی بار متعارف کرائی جا رہی ہے جو دن میں ایک مرتبہ چلے گی جو بعد ازاں دن میں دو مرتبہ چلے گی۔