• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محترمہ فاطمہ جناح کا132واں یوم پیدائش کل منایاجائے گا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)تحریک پاکستان کی نامور رہنما، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا132واں یوم پیدائش 31جولائی کو منایاجائے گا ۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 31جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں وہ1947 میں دہلی کو خیر باد کہہ کر کراچی منتقل ہو گئیں،انہوں نی1965 میں متحدہ حزب اختلاف کے پلیٹ فارم سے منصب صدارت کیلئے ایوب خان کا مقابلہ کیا لیکن کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکیں۔بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد جمہوری اقدار کو ازسر نوزندہ رکھنے کا کریڈٹ محترمہ فاطمہ جناح کو ہی جاتا ہے۔محترمہ فاطمہ جناح 9جولائی 1967 کو انتقال کر گئیں۔
کوئٹہ سے مزید