کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکوکے اعلامیہ کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی این ٹی ڈی سی کی جانب سے 220Kv دادو۔خضدار ٹرانسمیشن لائن پر 31 جولائی جمعرات کو صبح8بجے سے شام 5بجے تک ضروری مرمت کا کام کیاجائے گا جس کے باعث اس دورانیہ میں تقریباً60میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے اضافی لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔