• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس ، کوئٹہ میں موجود فعال اور غیر فعال کرش پلانٹس کاتفصیلی جائزہ

کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت کوئٹہ میں قائم غیر قانونی کرش پلانٹس پر پابندی اور ان کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک سمیت محکمہ معدنیات (مائنز) اور محکمہ ماحولیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کوئٹہ میں قائم تمام فعال اور غیر فعال کرش پلانٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سریاب کو واضح ہدایات جاری کیں کہ ان کے سب ڈویژن میں اگر کوئی کرش پلانٹ سرگرم ہے تو فوری طور پر اس کی بندش کو یقینی بنایا جائے اور متعلقہ مشینری ضبط کی جائے۔انتظامیہ کے افسران نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ اب تک کارروائی کے دوران 22 کرش پلانٹس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی شہریوں کی صحت، ماحولیاتی تحفظ اور قانون کی بالادستی کے پیش نظر کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید