• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر ڈاکٹروں کی کردار کشی قابل مذمت ہے، ڈاکٹر اسماعیل میروانی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری اور سینئر ڈاکٹر اسماعیل میروانی نے کہا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ گورنمنٹ سروس کا لازمی حصہ ہے البتہ محکمہ صحت نے انہیں جس بنیاد پر معطل کیا ہے وہ قابل افسوس ہے محکمہ صحت کے اندر اور باہر کا مخصوص خود غرض، غیر ذمہ دار اور غیر پیشہ ور گروہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر ڈاکٹروں کی کردار کشی قابل مذمت ہے ،سوشل میڈیا پر مخصوص گروہ کی جانب سے میری ٹرانسفر پوسٹنگ اور معطلی کے احکامات کو میرے ساتھی ڈاکٹر ہادی کاکڑ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے جو کہ سراسر بے بنیاد اور قابل مذمت ہے۔انہوںنے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ گورنمنٹ سروس کا لازمی حصہ ہے البتہ محکمہ صحت نے انہیں جس بنیاد پر معطل کیا ہے وہ قابل افسوس ہے چونکہ انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیم، مخیر ادارہ جات اور حضرات کے ساتھ کم عرصے میں میڈیکل سٹور ڈپو کو انفراسٹرکچر سے پالیسی لیول تک تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا بلخوص میڈکل اسٹور ڈپو کے دفاتر کی تزئین و آرائش ، ادویات کی سپلائی چین کے انتظام کو ڈیجیٹلائز اور تمام ہسپتالوں میں اس کا نفاذ، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار عالمی ادرہ صحت کے مطابق ضروری ادویات کی فہرست کی تیاری اور اس پر عمل درآمد، ادویات کی خریداری اور سپلائی چین کے انتظام کے لیے احتسابی فریم ورک اور اس پر عملدرآمد ، ادویات کی ٹیسٹنگ سمیت بہت سے دوسرے اقدامات شامل ہیں۔