لاہور(خبرنگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر دھی رانی پروگرام کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، صدارت صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کی ، متفقہ طور پر اجتماعی شادیوں کی سالانہ تعداد 3000 سے بڑھا کر 5000 کرنے کی منظوری دی گئی۔ مزید برآں تحائف کے بجائے ہر جوڑے کو دھی رانی کارڈ کے ذریعے دو لاکھ روپے رقم فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔