برمنگھم(نیوز ڈیسک)یو اے بی ہسپتال برمنگھم میں پیدا ہونے والے چار بچوں نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا،برائنٹ چار بچوں کی پیدائش 115 دن قبل از وقت ہوئی، اور اب وہ گنیز ورلڈ ریکارڈز میں سب سے زیادہ قبل از وقت پیدا ہونے والے چار بچوں کے طور پر درج ہو چکے ہیں۔ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ ہماری توجہ قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچوں کو پیچیدگیوں سے بچانے پر مرکوز ہے،بیکا برائنٹ جو ان چار بچوں کی والدہ ہیں نے کہا کہ ہمارے خاندان، دوستوں اور یو اے بی کی ٹیم نے ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا۔