کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم میں ایک بار پھرانتشار بڑھ گیا ہے جمعے کو بہادر آباد مرکز پر ہونے والے یوم تاسیس کے پروگرام میں دونوں گروپ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے انہوں نے اپنے رہنماؤں کے حق میں زبردست نعرے بازی کی جس کے بعد مرکز پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ ایک گروپ مصطفی کمال اور دوسرا خالد مقبول صدیقی کے حق میں نعرے لگاتا تھا۔رات گئے صرف دفتر کے عملے کے علاؤہ کسی کارکن کو اندر جانے نہیں دیا جارہا تھا ۔