• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے مختلف شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز کیجانب سے تجاویز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی کرائم برانچ عامر فاروقی نے کی اجلاس میں سابق ڈی جی نیب الطاف بوانی ، سابق چیمپیئن ٹیبل ٹینس شعیب قادری، ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ امجد حیات، ایس ایس پی ٹریفک کورنگی علی رضا، ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ سہائے عزیز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر، انجنیئرز نے شرکت کی۔دور حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر قاضی نعمان کی جانب سے گاڑی کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے تجویز پیش کی گئی کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موبائل فون ایپ متعارف کروائے جس کے ذریعے سے لوگ با آسانی اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کروا سکیں اور رجسٹریشن کو چیک کر سکیں۔شہر کے باہر موجود ٹول پلازوں پر ایسی ڈیوائسز اور سسٹم متعارف کروایا جائے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید