لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ اسرائیل بدمست ہاتھی بن چکا ہے جس سے پورے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے،پوری پاکستانی قوم ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے،حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرت ہوئے ایرانی عہدیداروں اور شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔