• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میو ہسپتال میں کارنیا ٹرانسپلانٹ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، پروفیسر محمود ایاز

لاہور(جنرل رپورٹر)کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز (COAVS) نے میو ہسپتال لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف آفتھلمالوجی میں سات کارنیا کی کامیاب پیوند کاری کی گئی۔ مریضوں میں 14 سالہ لڑکے سے لے کر 64 سالہ بزرگ شامل تھے، جو یا تو بالکل نابینا تھے یا کارنیا کے گہرے زخموں کی وجہ سے دیکھ نہیں سکتے تھے. یہ آپریشنز پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کی قیادت میں پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان، ڈاکٹر سدرہ لطیف ، ڈاکٹر رانا محمد محسن، اور ڈاکٹر جنید افضل نے کئے۔
لاہور سے مزید