• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ نے مقامی تیار کردہ AI چیٹ یونٹ تیاری کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (طاہر خلیل) سینٹ نے مقامی تیار کردہ AI چیٹ یونٹ تیاری کا آغاز کر دیا دنیا ,AI سماج کو تبدیل کر رہی ہے، پارلیمان کو AI گورننس کی سمت متعین کرنے میں کردار ادا کرنا ہے سفیریورپی یونین , جھوٹے بیانئے اور غلط معلومات کے پھیلائو کوروکنے کیلئے مصنوعی ذہانت کی صلاحیت کلیدی ہے ،یوسف رضا گیلانی کاخطاب ,بھر میں حکومتیں جدید ٹیکنالوجیز سے مستفید ہو رہی ہیں ایسے میں ایوان بالا نے آج ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئےمستحکم پارلیمان کے یورپی یونین سے معاونت یافتہ منصوبے کے تحت اعلیٰ سطحی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا عنوان ڈیجیٹل تبدیلی قانون سازوں کیلئے سٹریٹجک مواقع اور چیلنجز تھا،یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نےخطاب کرتے ہوئے ذمہ دارانہ AI گورننس کیلئے عالمی معیار قائم کرنے میں یورپی یونین کی قیادت کو اجاگر کیااور کہا کہ مصنوعی ذہانت پہلے ہی ہماری سماج کو تبدیل کر رہی ہے لیکن اسکی ترقی کیلئے اقدار کی رہنمائی ضروری ہے یورپی یونین نے دنیا کا پہلا جامع AI قانون منظور کیا ہے تاکہ یہ تبدیلی اختراعی ہونے کیساتھ ساتھ اخلاقی، جامع اور محفوظ بھی ہو۔

ملک بھر سے سے مزید