• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈز، 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی تجویز

دی ہیگ(اے ایف پی)نیدرلینڈز کی حکومت نے والدین کو تجویز دی ہے کہ وہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال سے روکیں۔ وزارتِ صحت کے مطابق سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی صحت اور نشوونما کے لیے نقصان دہ ہے، جس سے نیند کی کمی، ڈپریشن، گھبراہٹ اور منفی خودتصور جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔حکومت نے تجویز دی ہے کہ 11 سال سے کم عمر بچوں کو اسمارٹ فون نہ دیا جائے، 12 سے 13 سال کی عمر میں صرف میسجنگ ایپس کی اجازت ہو، اور سوشل میڈیا 15 سال کے بعد استعمال کیا جائے۔اسکرین کے وقت سے متعلق بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔2 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سکرین بالکل ممنوع اور 12 سال سے زائد عمر والوں کے لیے روزانہ تین گھنٹے سے زیادہ نہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید