• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ پر الزامات لگانا حافظ نعیم کی پرانی عادت، شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تعلیم کے شعبے کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،ہر سال بجٹ کے موقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے سندھ حکومت پر الزامات لگانا حافظ نعیم کی پرانی عادت ہے، حافظ نعیم نے جس انداز میں "نوراکشتی" کا الزام لگایا ہے، وہ دراصل ان کی اپنی سیاسی بے وزنی کا اظہار ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیم، صحت، پانی اور انفراسٹرکچر پر جو ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، وہ کسی نورا کشتی کا نتیجہ نہیں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مسلسل عوامی خدمت کا ثبوت ہیں۔
اہم خبریں سے مزید