اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا2ہفتے کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کورس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہوئے ہیں۔انکی غیر موجودگی میں ممبر ایڈمن طلعت محمود کو قائم مقام چیئرمین کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔