پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ فضا علی نے حال ہی میں اپنے شوہر کے ہمراہ بھارتی گلوکار کمار سانو کے کنسرٹ میں شرکت کی۔
لندن کے مشہور رائل البرٹ ہال میں منعقد ہونے والے کمار سانو کے کنسرٹ سے کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فضا علی کو کنسرٹ کے دوران بھارتی گلوکار کی پرفارمنس پر اپنے شوہر کے ساتھ ڈانس اور رومانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی ان وائرل ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ مجھے کنسرٹ میں موجود دیگر شرکاء کے لیے بہت برا محسوس ہو رہا ہے۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ ان کی طرف سے میں کنسرٹ میں موجود دیگر شرکاء سے میں معافی مانگتا ہوں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ سارا ڈرامہ صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ہو رہا ہے۔