• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتہ خرہ تجاوزات کیخلاف آپریشن ٗ چارکنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزارکرالی گئی

پشاور( وقائع نگار)ٹی ایم اے پشتخرہ نے تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ذریعہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کروڑروپے مالیت کی چارکنال اراضی قبضہ مافیاسے واگزارکرالی ہے جبکہ آٹھ کلومیٹرپختہ وعارضی تجاوزات کاخاتمہ کردیاگیا ،کارسرکارمیںمداخلت پرچارافرادکے خلاف کارروا ئی کے لئے متعلقہ تھانہ کومراسلہ ارسال کردیا گیاہے ، ٹی ایم اوپشتخرہ محمدایازخان درانی نے آپریشن کی تفصیلات بناتے ہوئے کہاکہ بدھ کے روزتحصیل ریگولیشن آفیسرارباب شہزاد،ڈیمالیشنگ سپرٹینڈنٹ میاں سہیل خان ،ضلعی انتظامیہ اورایریگیشن افسران وعملہ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی عمل میںلائی گئی جس دوران ورسک لفٹ کینال ڈیٹور روڈ تاسر بندروڈ تک آٹھ سے دس کلومیٹرتک محیط رقبہ پر گرینڈ آپریشن کیاگیا۔
پشاور سے مزید