پشاور (خصوصی نامہ نگار) سائیکلنگ کے کھیل سے وابستہ پاکستان کے پانچ افراد نے یو سی آئی کا آن لائن سائیکلنگ میکینکس کورس مکمل کرتے ہوئے یو سی آئی سے لیول ون کوچ سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے مطابق کورس مکمل کرنے والوں میں ماہم طارق، نثار احمد، شایان رحمان ، محمد عثمان اور نعیم احمد شامل ہیں ، ٹرینرز کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اسناد سے لیس کرکے پاکستان میں سائیکلنگ کو پیشہ ورانہ بنانے کی جاری کوششوں پی سی ایف کا حصہ ہے جبکہ عالمی بہترین طریقوں کو اپناتے ہوئے، فیڈریشن کا مقصد ملک بھر میں نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے قابل ہنر مند اور باشعور کوچز کی ایک نئی نسل کو پروان چڑھانا ہے۔