پشاور (لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کہا ہے کہ ہم نے یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنے کا تہہ کر رکھا ہے اور اس کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی پشاور کےفنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی (ایف اینڈ پی سی) کا 88 واں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں رواں مالی سال 25-2024 کی نظرثانی شدہ بجٹ اور سال 26-2025 کی تخمینہ بجٹ پیش کرکے کمیٹی نے تفصیلی بحث کی اور مختلف تجاویز آنے کے بعد سنڈیکیٹ اور سینٹ کی منظوری کے لئے سفارش کی ڈاکٹر جہاں بخت نے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں تعاون پر ہائرایجوکیشن کمیشن و صوبائی حکومت کے کردار کو بھی سراہا اور یونیورسٹی میں جاری سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اجلاس میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد، ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان مس سمینہ درانی (آن لائن)، ڈپٹی سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا فضل رب، ڈپٹی سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا واجد علی خان، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا شہاب الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر داؤد ناظم، ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی اشورنس ڈاکٹر تحسین اللہ، اسسٹنٹ ٹریژررز گوہر علی، اسسٹنٹ ٹریژررز کفایت خٹک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریژررز حبیب اللہ طارق نے شرکت کی۔