• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتا ہوں‘ مہتاب ضیاب

پشاور(جنگ نیوز) چترال سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار مہتاب ضیاب کی آواز میں کہوار زبان کا نیا گانا ’’خیال ‘‘سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ جس کے بول نوجوان شاعر الطاف رومی نے لکھے ہیں اور موسیقی ضیاد خان نے ترتیب دی ہے۔مہتاب ضیاب کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ اپنے چاہنے والوں کے لیے بہترین موسیقی پیش کر سکیں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ گانوں کے بول اور موسیقی معیاری ہو، اسی وجہ سے میرے سننے والے ہمیشہ میرے کام کو سراہتے ہیں۔شاعر الطاف رومی نے کہا کہ مہتاب ضیاب کی گلوکاری اور موسیقی مجھے بہت پسند ہے۔ پہلی بار اپنی شاعری کو خوبصورت انداز میں پیش کرنے پر مہتاب ضیاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔گانا ’’خیال ‘‘کلرز آف چترال کی پیشکش ہے۔ مہتاب ضیاب کے مطابق بہت جلد میرا پشتو گانا بھی ریلیز ہونے والا ہے جس کا انتظار مداح شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
پشاور سے مزید