• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کنٹرول پروگرام میں ڈیڑھ ارب کی کرپشن کاانکشاف

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ صحت پنجاب کے ڈینگی کنٹرول پروگرام میں ڈیڑھ ارب روپے کی کرپشن اور ڈینگی مچھر کنٹرول کرنے کے لیے نجی کمپینوں کی جانب سے سپرے کی ادویات کی فراہمی میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے محکمہ صحت کی دستاویزات کے مطابق پنجاب میں گزشتہ دو سالوں میں ڈینگی مچھر کو کنٹرول کرنے کی سپرے کی خریداری میں1ارب 46کروڑ روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے ڈینگی سپرے مالی سال 2022-23 اور مالی سال 2023-24 میں خریدنا تھی ۔نجی کمپنیوں کی جانب سے بیرون ملک امپورٹ اور ڈینگی پروگرام کو فراہم کردہ سپرے میں خاصا فرق پایا گیا ،سپلائی چالان میں ردوبدل کی گئی ہے ،دستاویزات کے مطابق نجی کمپنیوں پر ڈینگی سپرے میں ملاوٹ شدہ مال سپلائی کرنے کا بھی الزام ہے ،کمپنیوں نے زائد المیعیاد سپرے کو بھی سپلائی میں لیبل تبدیل کر کے فراہم کیا،مقامی طور پر سپرے حاصل کر کے اس پر بیرون ملک سے امپورٹ کے بھی لیبل لگائے، ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے تحقیقات کے بعد جعلی اور ملاوٹ شدہ سپرے فراہم کرنے والے تین کمپنیوں سے ایک ارب 46 کروڑ روپے ریکور کرنے کی سفارش کرتے ہوئے انہیں دس دس سال کے لئے بلیک لسٹ کردیا ہے ۔
لاہور سے مزید