لاہور(خصوصی رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل منصور احمد راجہ نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر پی ایچ اے ہیڈکوارٹر لاہور میں ایک تعارفی اجلاس ہوا، جس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد راجہ نے کی۔