لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر تعلیم نے غیر مسلموں کیلئے ان کے مذہب کی بجائے اقلیت کا لفظ استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اجلاسوں میں غیر مسلموں کیلئے ہندو، کرسچن وغیرہ کی بجائے مینارٹی کی اصطلاح اپنائی جائے اور مشترکہ لفظ استعمال کر کے ان کے وقار کا خیال رکھا جائے۔