لاہور(جنرل رپورٹر )آل پاکستان ریلوے پیپلز ورکرز یونٹی کا اجلاس ہوا، صدارت اعجاز احمد نے کی ۔ مرکزی صدر محمد اکرم خان نے کہا کہ شدید مہنگائی کی موجودہ لہر کے باوجود تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ قطعی ناکافی ہے اور سرکاری ملازمین کے ساتھ مذاق ہے۔مرکزی چیئرمین مرزامحمد نواز ،غلام محی الدین رامے ، سلیم اختر اور محمد عدنان نے بھی خطاب کیا، رہنمائوں نے حکومت سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ 50 فیصد تنخواہوں اور 50 فیصدپنشن میں اضافہ کیا جائے۔