لاہور(اپنے نامہ نگار سے) کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبائی وزراء ملک صہیب احمد بھرتھ، سید عاشق حسین کرمانی اور بلال اکبر خان بھی شریک تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے فیصل آباد ڈویژن میں تمام 4402 مجالس اور 1528 جلوس کے انتظامات مکمل ہیں۔ اسی طرح 160 شعلہ بیاں ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 119 کی زباں بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ فیصل آباد میں 234 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا۔