• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ یکجہتی کونسل الزامات کے ثبوت پیش کرے‘سردارنوراحمدبنگلزئی

کوئٹہ(این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نوراحمد بنگلزئی نے بلوچ یکجہتی کونسل کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک پارلیمانی سیاستدان ہوں اور میرے پاس لوگ اپنے مسائل لے کرآتے ہیں جن میں حسب توفیق حل کی کوشش کرتا ہوںان الزامات کے کوئی ثبوت ہیں وہ پیش کیے جائیں بصورت دیگر الزام تراشی بند کی جائے انہوں نے بیان میں کہاکہ کسی ادارے کی جانب سے زبردستی لوگوں کو میرے سامنے پیش ہونے کا کہا جاتا ہے اور میں زبردستی ان کی ویڈیوز بناتا ہوںان الزامات کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔
کوئٹہ سے مزید