• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسزثریا اللہ دین کمزورطبقات کی امید تھیں‘ راحیلہ درانی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی نے معروف سماجی کارکن مسز ثریا اللہ دین کے انتقال پرتعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مسز ثریا اللہ دین محض ایک سماجی کارکن نہ تھیں بلکہ انسانیت کی ایک عظیم خادمہ، مظلوم خواتین کی آواز اور معاشرے کے کمزور طبقات کی امید تھیں انہوں نے اپنی پوری زندگی غریبوں، یتیموں اور پسماندہ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر رکھی تھی انہوںنے مرحومہ کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔
کوئٹہ سے مزید