کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ اور ملاقات خوش آئند ہے۔ یہ پاکستان اور امریکی تعلقات کی 78سالہ تاریخ کا سب سے اہم موڑ ہے۔ ملاقات پاک، امریکہ تعلقات میں سنگ میل اور گڈ گورننس کے موجودہ ہائبرڈ ماڈل کی کامیابی ہے۔ پہلی بار پاکستان کے حاضر سروس سربراہ کا والہانہ استقبال کیا گیا، امریکی صدر کی فیلڈ ماشل کو عزت و مشاورت پاکستان کے وقار میں اضافہ ہے۔